Tuesday 28 November 2017

Who is Dominant on you according to Numerology

غالب ومغلوب معلوم کرنا
یہ ایک علم الاعداد کا قانون اور طریقہ ہے جو بیان کیا جا رہا ہے۔
جب دو اشخاص میں مقابلہ ہو یا عدالتی مقدمہ تو جاننا چاہتے ہیں کہ کس کا پلڑا بھاری رہے گا۔ یا طالب و مطلوب میں باہم نا موافت ہو یا میاں بیوی میں کس کی من مرضی چلے گی تو آپ درج ذیل قانون سے اسکا پتہ لگا سکتے ہیں۔ میں تو اسی قانون کو لاگو کرتے میاں بیوی کے کیس میں بتا دیتا ہوں شوہر نامدار رن مرید ہیں یا نہیں۔ یا اگر کوئ عورت جب یہ کہتی ہے کہ اسکا شوہر اسکی بات نہیں مانتا یا ساس اور بہو میں کسکا ہاتھ اونچا ہے اسی قانون کو بھی مدنظر رکھ کر حساب کرتا ہوں۔
قانون یہ ہے
جن کے درمیان آپ غالب و مغلوب معلوم کرنا چاھتے ہیں تو آپ دونوں کے نام مع والدہ کے اعداد نکال کر 9 پر تقسیم کریں۔ اب دونوں کے بقیہ اعدد 1 سے 9 کے درمیان آئگا
اب ایک سے 9 کے اعداد کس پر غالب ہیں وہ نوٹ کر لیں۔
1 غالب ہے 3،5،7،9 پر اور 2،4،6،8 غالب ہیں 1 پر
2 غالب ہے 1،4،6،8پر اور 3،5،7،9 غالب ہیں 2 بر
3 غالب ہے 2،5،7،9 پر اور 4،6،8 غالب ہیں 3 پر
4غالب ہے 1،3،6،8 پر اور 5،7،9 غالب ہیں 4 پر
5 غالب ہے 2،4،7،9 پر اور 1،3،6،8 غالب ہیں 5 پر
6 غالب ہے 1،3،5،8پر اور 2،4،7،9 غالب ہیں 6 پر
7 غالب ہے 2،4،6،9 پر اور1،3،5،8غالب ہیں 7 پر
8 غالب ہے 1،3،5،7 پر اور 2،4،6،9 غالب ہیں 8 پر
9 غالب ہے 2،4،6،8 پر اور 1،3،5،7 غالب ہیں 9 پر
مثال: طاہرہ بنت نجمہ اور حارث عثمان بن رقیہ میں کون غالب ہے
طاہرہ بنت نجمہ کے اعداد 318 ہوۓ انکو 9 پر تقسیم کیا تو باقی 3 بچا
حارث عثمان بن رقیہ کے اعداد ہوۓ 1685 انکو 9 پر تقسیم کیا تو باقی بچا 2
تو اس قانون کے مطابق طاہرہ بنت نجمہ غالب ہے حارث عثمان بن رقیہ پر.

No comments:

Post a Comment